ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں پیر سے سڑک پر اتریں 18سرکاری بسیں :دیہی علاقوں میں بسوں کی آمدورفت فی الحال نہیں

بھٹکل میں پیر سے سڑک پر اتریں 18سرکاری بسیں :دیہی علاقوں میں بسوں کی آمدورفت فی الحال نہیں

Mon, 21 Jun 2021 19:46:52    S.O. News Service

بھٹکل:21؍جون (ایس اؤ نیوز)کورونا لاک ڈاؤن میں ڈھیل دئیے جانے کے بعد آخر کار بھٹکل بس اسٹینڈ  سے سرکاری بسیں باہر نکلیں ۔بھٹکل سے کاروار، کمٹہ ، سرسی کےلئے بسیں شروع کی گئی ہیں۔ لیکن  پڑوسی  اضلاع اُڈپی ، دکشن کنڑا اور  دھارواڑ وغیرہ میں کورونا کے معاملات   جاری ہونے  سے  فی الحال  بین الاضلاع بسوں کی شروعات نہیں کی گئی  ہے۔

بھٹکل بس ڈپو میں 70بسیں ہیں جن میں سے 58بسوں کو تیار رکھاگیا ہے۔ افسران کی طرف سے دی گئی جانکاری کےمطابق پہلے ہفتہ میں 18بسیں دوڑیں گی۔ بھٹکل بس ڈپو کے 205ڈرائیوراور کنڈکٹر وں میں سے 36ڈرائیوراور کنڈکٹروں  کو محکمہ نے ڈیوٹی پر حاضری دینےکہاہے۔ بقیہ میکانکس تو حسب معمول کام پر موجود ہیں۔ 

دیہی علاقوں کےلئے بسیں نہیں :گرچہ حکومت نے بسوں کی آمد ورفت کی منظوری دی ہے لیکن بھٹکل کےدیہی علاقوں کے لوگوں کے لئے ابھی کچھ دن انتظار کرنا ہوگا۔ اس سلسلےمیں بھٹکل بس ڈپو مینجر دیواکر نے بتایا کہ فی الحال تعلقہ کے دیہی علاقوں میں بسوں کی شروعات نہیں کیی گئی ہے، اس تعلق سے  آئندہ چند دنوں بعد فیصلہ لیا جائے گا۔


Share: